راولپنڈی/اسلام آباد: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک کیے جانے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی ہے، جبکہ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی اور فضائی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔