شہباز شریف نے آنے والی حکومت کے لئے بارودی سرنگیں بچھا دیں: شیخ رشید

شہباز شریف نے آنے والی حکومت کے لئے بارودی سرنگیں بچھا دیں: شیخ رشید
سورس: File

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہ شہبازشریف نے ناکامی کا اعتراف تو کیا لیکن آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا دیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے۔ بجٹ2023-24  نئی حکومت کیلئے معاشی گڑھا کھود کر جانے کا پروگرام ہے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ 14 کھرب کا بجٹ، 7 کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا؟ جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے؟ ملک کے وزیر اعظم نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے بات کی اور نتیجہ صفر نکلا۔

baec6e6b95374895e4b49ca2b84848a1

انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور یو اے ای کی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے، قبر ایک اور بندے تین ہیں، لوٹنے اور پھوٹنے والے سیاسی کفن پہننے کیلئے تیار رہیں۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکاہوں اب بھی کہہ رہا پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والے ہیں، ڈان لیکس، میموگیٹ اور پاناما پیپرز ان کے حقیقی اثاثے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ غریب کے پنکھے پر بھی 2000 ٹیکس لگ گیا، 10 کروڑ آدمی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے، شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی۔

806eddcb91bb476b0a8a54d06df3b66d

انہوں نے کہا کہ آٹاگھی چینی بجلی گیس زرداری شریف فضل الرحمان خاندان کامسئلہ نہیں یہ غریب کامسئلہ ہے یہ الیکشن میں کسی کومنہ دیکھانےکےقابل نہیں رہےجوجال کسی کےلیےبُناتھااس میں خودپھنس گئے نااہل کواہل بنانابعدکی بات ہے پہلے مجرم بھگوڑے کو پاکستان لائیں انہیں اندازہ نہیں انکےساتھ کیا ہونےجارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چہرے اور پارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے،اگر الیکشن میں کسی نے جھرلو پھیرا تو عوام مرلو پھیر دیں گے۔

مصنف کے بارے میں