Get Alerts

امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں

 امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کرنے اور عالمی بحری سلامتی یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔

اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں 10 کشتیاں اور جہاز مکمل طور پر تباہ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرے گا تو مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ ایران کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر مائنز بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں، ورنہ "خوفناک نتائج" بھگتنے ہوں گے۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔

ٹیگز: