Get Alerts

امریکہ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام

امریکہ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام

واشنگٹن : امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں، جس سے عالمی جہاز رانی متاثر ہو سکتی ہے۔ امریکی اہلکاروں کے مطابق ایران نے بڑے جہاز تباہ ہونے کے بعد اب چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں زیادہ تیز یا مؤثر نہیں ہیں، لیکن ایران اس طریقے سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور جہاز رانی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے، اور حالیہ کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

ٹیگز: