Get Alerts

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے: امریکی صدر

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی نرمی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث ہر کشتی کو، چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشمن کے متعدد بحری جہاز پہلے ہی تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ امریکی مائن سویپرز آبنائے ہرمز میں صفائی اور نگرانی کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس علاقے میں جاری کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے گا اور کسی بھی صورتحال میں تاخیر یا رعایت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
 

ٹیگز: