Get Alerts

وفاقی بجٹ 26-2025: کابینہ کے اخراجات میں دُگنا اضافہ تجویز

وفاقی بجٹ 26-2025: کابینہ کے اخراجات میں دُگنا اضافہ تجویز

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کابینہ کے اخراجات میں دوگنا اضافہ کرنے کی تجویز دےدی ہے۔ نئے بجٹ میں تنخواہوں اور مراعات کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کا مجموعی بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ روپے سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے لیے تنخواہوں و مراعات کا بجٹ 27 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ  وزیراعظم کے مشیروں کے لیے بجٹ 3 کروڑ 61 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 کروڑ 31 لاکھ روپے کیا جا سکتا ہے۔
البتہ  وزیراعظم کے معاونینِ خصوصی کے لیے تنخواہوں و مراعات کی مد میں بجٹ 3 کروڑ 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 11 کروڑ 34 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیگز: