Get Alerts

محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی سخت اقدامات کا اعلان

محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی سخت اقدامات کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام تک عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ ایسے نعرے یا سرگرمیاں جو عوامی جذبات کو مجروح کریں، ان پر بھی پابندی ہوگی۔

حکومتی ہدایات کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کو برقرار رکھنے اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: