Get Alerts

محرم الحرام:پنجاب بھر میں آج سے یوم عاشورہ تک دفعہ 144 نافذ

محرم الحرام:پنجاب بھر میں آج سے یوم عاشورہ تک دفعہ 144 نافذ

لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ اقدام حساس حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک جاری رہے گا۔

حکومت کی جانب سے 7 مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں جن میں غیر منظور شدہ جلوس، عوامی اجتماعات، اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر و مواد اور نئی مذہبی سرگرمیوں پر مکمل پابندی شامل ہے۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ محرم کے دوران صرف وہی جلوس اور مجالس نکالی جا سکیں گی جو پہلے سے منظور شدہ ہیں، نئی یا غیر رجسٹرڈ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جو 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر نافذ ہو گی۔ تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: