مصر،سابق وزیراعظم کی اہلیہ یتیموں پر تشدد میں ملوث

 مصر،سابق وزیراعظم کی اہلیہ یتیموں پر تشدد میں ملوث

قاہرہ :مصر میں استغاثہ نے ایک سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عاطف عبید کی اہلیہ ڈاکٹر نجد محمد خمیس کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نجد پر الزام ہے کہ ان کی سوسائٹی کے زیرانتظام یتیموں کی دیکھ بھال کے مرکز میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔استغاثہ کی جانب سے الشیخ زاید سِٹی میں واقع "اشراقہ" دار الایتام کے ذمے داران پر الزام عائد کیا گیا ہے۔ 
علاوہ ازیں بچوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور خوراک کا معیار خراب ہونے اور ان سے بیت الخلا  کی صفائی میں معاونت لینے سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔استغاثہ اس سلسلے میں تشدد کا نشانہ بننے والے 16 بچوں کے بیانات سن چکی ہے اور اب ان بچوں کے طبی معائنے کا حکم دیا گیا ہے۔