Get Alerts

پہلے ون ڈے: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلے ون ڈے: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکہ: تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف صرف 15ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 67 اور نجم الحسین شانتو 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 30.4 اوورز میں 114 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے شروعات میں 41 رنز جوڑ کر امید پیدا کی، مگر رضوان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 82 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ آخر میں ابرار احمد اور فہیم اشرف کی شراکت نے ٹیم کو 114 رنز تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 37، صاحبزادہ فرحان 27، معاذ صداقت 18، محمد رضوان 10، سلمان علی آغا 5، شامل حسین 4، حسین طلعت 4، شاہین شاہ آفریدی 4، عبدالصمد 0 اور وسیم جونیر 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی بولنگ میں ناہید رانا نے 5 وکٹیں، مہدی حسن 3، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کے اگلے میچ 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکہ کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیگز: