Get Alerts

اہلیہ سے ملاقات کرائی جائے، طاہر علی کی عدالت میں درخواست

اہلیہ سے ملاقات کرائی جائے، طاہر علی کی عدالت میں درخواست

اسلام آباد: طاہر علی نے درخواست اپنے وکیل فیاض احمد کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، بھارتی ہائی کمیشن اور ڈاکٹر عظمی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عظمی میری بیوی ہے اس سے آزاد ماحول میں ملاقات کرائی جائے کیونکہ ڈاکٹر عظمی نے دباؤ میں آ کر مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے۔

درخواست پر فیصلے تک ڈاکٹر عظمی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر علی کے وکیل نے کہا کہ عظمی قانونی طور پر طاہر علی کی بیوی ہے۔

ہمارا موقف ہے کہ میاں بیوی کی ملاقات کرائی جائے۔ طاہر علی کے وکیل فیاض احمد نے مزید کہا کہ جو شادی ہوئی وہ بھی قانونی طریقے سے ہوئی اگر ملاقات ہو جاتی ہے تو امید ہے معاملہ سلجھ جائے گا۔ طاہر علی نے عظمٰی پر کوئی جبر نہیں کیا جو الزامات لگائے گئے ان کے حوالے سے ہمارے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: