مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی شدید مذمت

Pakistani actress condemn Palestine

لاہور: زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح پاکستانی  شوبزانڈسٹری کے متعدد  فنکاروں  نے بھی   مقبوضہ بیت المقدس میں  اسرائیلی جارحیت  اور   مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ قبلہ اول میں پر امن  فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی  فوجیوں کی فائرنگ اس سے زیادہ ظلم اور جبر بھلا اور کیا ہوسکتا ہے۔

سابق فلمسٹار نور بخاری  کہتی ہیں کہ ہمارے فنکار اور معروف شخصیات اس ظلم کے خلاف کیوں خاموش ہیں؟ ایک روز سب کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

6e1ba852fdc5f2075d6f3387f3baa25e

اسی طرح اداکار   اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ   اسرائیلی فوج کے علاوہ عالمی میڈیا اور بااثر ممالک  بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔

7a975811992a89e0910bd02f930f2990

معروف ایکٹر فیروز خان  اسرائیلی فوج کے مظالم کے سامنے گرفتار کی جانے والی فلسطینی خاتون کی مسکراہٹ اور  بلند حوصلے کو دیکھ کر متاثر  ہوگئے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پوسٹ کی کہ " یہ ایسے حالات میں بھی جس طرح ، مسکرارہی ہیں! میں اس مسکراہٹ کا فین ہوگیا ہوں"۔

c73b58cbbd6546d66d7df47e77362d96

معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی  مسجد الاقصیٰ حملے پر دُنیا کی خاموشی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔