مریم نواز کو وی آئی پی سیکورٹی دینے کا فیصلہ

مریم نواز کو وی آئی پی سیکورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کوسیکورٹی دینے کی منظوری بھی دیدی گئی۔


 ذرائع کے مطا بق مریم نواز کو پولیس کی سیکیورٹی کے ساتھ رینجرز  اہلکاروں کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔مریم نواز کو وفاقی دارلحکومت میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔دوسرے صوبوں کے  اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم ہو گی۔ ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق مریم نواز کو سیکیورٹی بطور نائب صدر مسلم لیگ ن دی جارہی ہے۔جن اضلاع میں جلسے ہوں گے وہاں کی انتظامیہ اقدامات کی ذمہ دار ہو گی ، تمام صوبائی حکومتوں کو اس حوالےسے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سکیورٹی خدشات ہیں  اس لیےسکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں۔

مصنف کے بارے میں