Get Alerts

وزیراعظم کاآپریشن " بنیان المرصوص " کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

وزیراعظم کاآپریشن

اسلام آباد :  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤثر دفاع اور آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر آج ملک بھر میں "یومِ تشکر" منانے کا اعلان کر دیا۔ اس دن کا مقصد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا، افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور قوم کے حوصلے و اتحاد کو سراہنا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا صبر و تحمل مگر مکمل تیاری کے ساتھ بھرپور جواب دیا، اور ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ قوم ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی۔

محمد شہباز شریف نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ آج مساجد میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا خصوصی اہتمام کریں، شہداء اور غازیوں کے لیے دعا کریں اور قومی سلامتی و استحکام کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت طلب کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی سلامتی کے ایک بڑے سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو یقینی بنایا بلکہ دشمن کو واضح پیغام بھی دیا کہ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔

ٹیگز: