سٹاک ہوم : کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی پاکستان اور یوم تشکر کے موقع پر ایک بھرپور اور پرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور کشمیری عوام کی حمایت کرنا تھا۔
شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف کے عہدیداران اور مختلف رہنماؤں نے اس تقریب میں فعال شرکت کی، جبکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد نے مارچ میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں زوردار نعرے لگائے اور پاکستان و کشمیر کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔
مارچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" اور "کشمیر بنے گا پاکستان" جیسے نعرے گونجتے رہے، جو شرکاء کے جذبے اور عزم کو ظاہر کرتے تھے۔