کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 53 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 660 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔