Get Alerts

اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کی کوششوں خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان جاری روابط کے تناظر میں حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بحری سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ علاقائی اور عالمی پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
 
 
 
 

ٹیگز: