کامیڈی فلم میں ٹرمپ کی اداکاری کی وڈیو منظر پرآگئی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویسے تو ایک کاروباری شخصیت کے طور پر جانتے ہیں مگر 1992 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم’’ہوم الون ٹو‘‘میں انھوں نے مختصر وقت کے لیے اداکاری بھی کی۔

کامیڈی فلم میں ٹرمپ کی اداکاری کی وڈیو منظر پرآگئی

واشنگٹن: سیاست کے میدان میں اترنے والی مشاہیر عالمی شخصیات میں سے کئی ایسی ہیں جو سیاست سے پہلے فلمی دنیا میں درجہ اول، دوم یا کسی بھی شکل میں جزوقتی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے رہے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویسے تو ایک کاروباری شخصیت کے طور پر جانتے ہیں مگر 1992 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم’’ہوم الون ٹو‘‘میں انھوں نے مختصر وقت کے لیے اداکاری بھی کی۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کا ایک وڈیو کلپ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو فلم میں اداکاری کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہوٹل میں اداکاری کی اور کیوین کا کردار کرنے والے ماوکلی کالن نامی بچے نے اسے ہوٹل کے استقبالیہ روم کے بارے میں پوچھا تو ٹرمپ نے اس کی راہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ استقبالیہ روم ہوٹل کی بائیں طرف کی گیلری میں واقع ہے۔

سوشل میڈیا پر مشتہر ہونے والی اس فوٹیج پر بھر پور تبصرے جاری ہیں اور لوگ اس وڈیو کو کمپارس سے صدر تک کے عنوان سے زیادہ سے زیادہ شیئر کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں