قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی

 Preparations for the National Cycling Championship are complete, teams from across the country taking part
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: جمعرات مورخہ 12 نومبر سے شہر قائد میں شروع ہونے والی قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے مرد وخواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

گزشتہ چیمپئن شپ میں بائیکستان کے علی الیاس نے انفرادی ایونٹ کا ٹائٹل جیتا تھا جو اس ریس میں دفاع کریں گے جبکہ ٹیم ایونٹ کے ٹائٹل کا دفاع سوئی سدرن گیس کمپنی کے رائیڈرز کریں گے۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد 15 نومبر کو کیا جائے گا۔ ایونٹ کے اختتام پر سائیکل ریس میں کامیاب ہونے والے ریسرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 

اس یہ چیمپئن شپ کا انعقاد انٹرنیشنل قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں انفرادی ٹائم ٹرائل، ٹیم ایونٹ، سکریچ ریس اور پوائنٹ ریس کے چار کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

اس ایونٹ کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کراچی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، بائیکستان کے مرد اور خواتین کی ایلیٹ اور جونیئر ٹیمیں جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی او ایف واہ کے رائیڈرز بھی حصہ لیں گے۔