ورلڈ کپ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: File

کولکتہ:   بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

83864bd858ec1d7849e93beb5372f9f8

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 44واں میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 
 

 پاکستان کوسیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے قومی ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا،  دوسری صورت میں قومی ٹیم کو وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا۔

 
 
 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔پاکستان نے اب تک  8میچز  میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں نمبرپر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیمیں 91 بار ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں جس میں انگلینڈ کا پلڑا قومی ٹیم پر بھاری ہے۔  91 ون ڈے میچز میں سے 56 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 20 میچز پاکستان نے جیتے اور 3 بغیر نتیجہ رہے۔


ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز میں قومی ٹیم کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 10 بار مدمقابل آئیں، 5 میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں جیت انگلش شیروں کے نام رہی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

پلیئنگ الیون

انگلینڈ: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، جوس بٹلر (کپتان/وکٹ کیپر)، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ولی، گس اٹکنسن، عادل رشید

پاکستان: عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، آغا سلمان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

مصنف کے بارے میں