Get Alerts

45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی :  آرمی  چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا ایک بنیادی جزو ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

45ویں پی اے آر اے سنٹرل میٹ میں پاکستان آرمی، فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ اس مقابلے میں دو ہزار سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا، جس میں پاک فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام چار انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کی اور تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

خاص طور پر پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ-ون میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اور سپاہی محمد عرفان کو ماسٹر ایٹ آرمز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی بھی جیتی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شوٹرز کی بہترین نشانہ بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو ہونا چاہیے، کیونکہ یہ نہ صرف فوجی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ ان کے ذہنی اور جسمانی دھیان کو بھی مضبوط کرتا ہے۔"

علاوہ ازیں، جنرل عاصم منیر نے ملٹری کالج جہلم کی سو سالہ تقریبات میں شرکت کی اور سینٹینری یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ "ملٹری کالج جہلم نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو فروغ دیا ہے۔"

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ٹیگز: