Get Alerts

کراچی: 35ویں نیشنل گیمز کی رنگارنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

کراچی: 35ویں نیشنل گیمز کی رنگارنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے باضابطہ طور پر نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی وحدت اور اتحاد کی علامت ہیں اور کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔ بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کی جانب سے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: