Get Alerts

کراچی: نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی

کراچی: نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی

کراچی :کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، جبکہ فیلڈ مارشل نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، غیر ملکی سفارت کار اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔

ٹیگز: