Get Alerts

شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

 شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ کیس 26 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق تھا، جس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے علاوہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ٹیگز: