Get Alerts

امریکی سینیٹ نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے بل کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے بل کی منظوری دے دی

واشنگٹن : امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے 41 دنوں کے بعد سینیٹ نے اس کے خاتمے کے لیے سالانہ اخراجاتی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد حکومت کی فعالیت بحال ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، سینیٹ میں بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے، جن میں اپوزیشن ڈیموکریٹ پارٹی کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔ اس کے بعد شٹ ڈاؤن ختم کرنے اور حکومت چلانے کے دروازے کھل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس بل کو ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ملنا باقی ہے، جہاں حکومتی جماعت ری پبلکن کا کنٹرول ہے۔

41 دن تک جاری رہنے والے اس حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں امریکی سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے تھے، خوراک کی امداد معطل تھی، اور ملکی فضائی سفر بری طرح متاثر ہو چکا تھا۔

ٹیگز: