بنگلہ دیش میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کنگال ہوگئے

بنگلہ دیش میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کنگال ہوگئے

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ایشیاءکپ میں شرکت کرنے والی ہاکی ٹیم کے کھلایوں کو تین روز گزرنے کے بعد بھی ڈیلی الاﺅنس نہ ملا، ادھار مانگ کرگزارا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی دورے پر ایک کھلاڑی کا ڈیلی الاونس 100 ڈالر ہے جب کہ مینیجر اور کوچز کو 150 ڈالر ملتے ہیں لیکن تین روز گزر گئے نہ کھلاڑیوں کو پیسے ملے نہ مینیجر اور کوچز کے اکاﺅنٹ میں پیسے آئے جس کی وجہ سے کھلاڑی صرف ہوٹل اور گراﺅنڈ تک محدود ہیں۔
پی ایچ ایف نے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو یقین دلایا تھا کہ بنگلادیش پہنچتے ہی پیسے ان کے اکاﺅنٹ میں آجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بھجوانے میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم ایک دو روز میں پیسے انہیں مل جائیں گے۔