لاہور :صوبائی محکمہ داخلہ نے لاہور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ کردیا ہے جس کے دوران ہر قسم کے مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر مکمل پابندی ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق دو گروپ پریس کلب اور ناصر باغ کے باہر مناظرے کا چیلنج دے رہے تھے، صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے دونوں گروپوں کو مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی جس کے بعد صوبائی حکومت نے لاہور کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ شہر لاہور میں 11 اکتوبر سے9نومبر تک دفعہ144نافذ رہے گاجبکہ ا س حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔