بپر جوائے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 17جون تک دفعہ 144نافذ

بپر جوائے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 17جون تک دفعہ 144نافذ
سورس: File

کوئٹہ:سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 17جون تک دفعہ  144نافذ کر دی گئی۔

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کا بپر جوائے کے حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

وزیر داخلہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقاں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سمندری حدود میں  کشتی رانی اور ماہی گیری سمیت  نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک خطرہ برقرار ہے ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے لوگوں کو سمندری طوفان کے پیش نظر ساحل سمندر سے دور رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کر دی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ملک کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ انتہائی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کر دیا جبکہ طوفان مسلسل پاکستان کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں