پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ, دفعہ 144نافذ

پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ, دفعہ 144نافذ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے عام انتحابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج 2 مارچ بروز ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے، جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ العمل ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ضلع بھر میں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے گشت پر تعینات کیے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نیہدایات جاری کیں کہ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کا رش ہوسکتا ہے اس لیے شہری اس طرف غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

مصنف کے بارے میں