”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“174 ممالک سے 2 لاکھ افراد نے فارم ڈاﺅن لوڈ کر لئے

”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“174 ممالک سے 2 لاکھ افراد نے فارم ڈاﺅن لوڈ کر لئے

اسلام آباد : نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیاجس کی قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور یہ فارم قومی شناخت کے ادارے نادراکی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک174 ممالک سے 2 لاکھ افرادنے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی،ایک سکینڈمیں 10 ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان کا کہناتھا کہ ویب سائٹ عارضی طور پرمتاثر ہوئی،پہلے گھنٹے میں 62 ہزارفارم ڈاﺅن لوڈ ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے۔ فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں۔