کنڈا مافیا کی خیر نہیں،بجلی چوری  روکنے کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی گئی

کنڈا مافیا کی خیر نہیں،بجلی چوری  روکنے کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی گئی

اسلام آباد :کنڈا مافیا کی اب  خیر نہیں ہے ۔ بجلی چوری  روکنے کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی گئی ہے۔کنڈا مافیا اوربچلی چوری میں ملوث ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے اوراب ایف آئی اے کی مدد مانگی گئی ہے ۔

بجلی چوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کے ملازمین کی بڑے پیمانے پر سہولت کاری پر ایف آئی اے سے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی نے چوری روکنے اور ملازمین کیخلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگی ہے۔ بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف آپریشن کلین اپ کیلئے تین ڈسکوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ وزارت توانائی نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر حیسکو، پیسکو اور سیپکو میں بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگی ہے۔ 

خط میں کہا گیا تین ڈسکوز میں بجلی چوری میں عملے کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی سخت ضرورت ہے، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے، جو ڈسکوز کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کرے۔

مصنف کے بارے میں