شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

لاہور:سابق وزیر اعظم  شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں  اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ 
 مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔  دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا  ۔ مشاورت و اشتراک کے عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ ملک کو بحرانوں سے متحد ہوکر نماٹایا جاسکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے   کہا کہ  پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا۔ تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔  پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کیا لیکن نوازشریف کو ہی سیاسی نظام سے باہر کردیاگیا۔

مصنف کے بارے میں