سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر 66 پروازیں پاکستان پہنچ گئیں 

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر 66 پروازیں پاکستان پہنچ گئیں 
سورس: File

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر دوست ممالک اور عالمی تنظیموں کی طرف سے اب تک 66 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی 31 ، ترکیہ سے 11 ، چین سے 7، قطر سے 4، امریکہ سے 5،  فرانس، ازبکستان، ترکمانستان اور اردن سے ایک ایک پرواز پاکستان پہنچی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بھی دو پروازیں پناہ گزینوں کیلئے ،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے تین جبکہ خوراک کے عالمی پروگرام نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے دو پروازیں بھیجی ہیں۔

مصنف کے بارے میں