Get Alerts

شہر قائد میں بارش سے نظام زندگی متاثر، کئی علاقوں میں پانی جمع

شہر قائد میں بارش سے نظام زندگی متاثر، کئی علاقوں میں پانی جمع

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے شروع ہونے والی بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔

گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔ بارش کے نتیجے میں کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیونکہ وہاں پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے اور سڑکوں کے دھنس جانے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کازوے روڈ کے متعدد حصے پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہہ گئے ہیں جبکہ کچھ جگہوں پر سڑک بھی دھنس چکی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کی حفاظت کے لیے انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کو کازوے اور کورنگی ندی کے داخلی راستوں پر تعینات کر دیا ہے تاکہ کسی بھی غیر ضروری فرد کو متاثرہ راستوں پر جانے سے روکا جا سکے۔

ٹیگز: