Get Alerts

 افغان طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، مختلف محاذوں سے دباؤ بڑھ گیا

 افغان طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، مختلف محاذوں سے دباؤ بڑھ گیا

کابل:افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آنے لگی ہے، رواں سال مختلف محاذوں سے طالبان پر دباؤ بڑھنے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

 افغان جریدےہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبر تک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ، فریڈم فرنٹ اور یونائیٹڈ فرنٹ نے مجموعی طور پر 73 حملوں کا دعویٰ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق دیگر طالبان مخالف گروہوں کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ ان گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث طالبان حکومت کو سکیورٹی کے محاذ پر مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔

 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2026 کے دوران طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف محاذوں سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ٹیگز: