بدخشاں: افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان مخالف مسلح گروپ کی جانب سے ضلعی ہیڈکوارٹر پر بڑے حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران طالبان اہلکاروں اور مخالف گروپ کے جنگجوؤں کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید جھڑپیں جاری رہیں۔
مسلح گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجو ضلعی مرکز میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور کچھ وقت کے لیے علاقے کا کنٹرول سنبھالے رکھا، جبکہ وہاں اپنا پرچم بھی لہرایا۔
واقعے کے بعد بدخشاں میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طالبان حکام کی جانب سے حملے اور مخالف گروپ کے دعوؤں پر فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔