Get Alerts

بدخشاں سے شمالی علاقوں تک مزاحمت کا دعویٰ، این آر ایف کا اہم مؤقف سامنے آگیا

بدخشاں سے شمالی علاقوں تک مزاحمت کا دعویٰ، این آر ایف کا اہم مؤقف سامنے آگیا

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے خلاف افغان نوجوانوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ شامل ہو رہی ہے۔

این آر ایف کے مطابق مختلف علاقوں سے نوجوان طالبان رجیم کے خلاف مزاحمت کے لیے رابطہ کر رہے ہیں اور تحریک کا حصہ بن رہے ہیں۔

سابق افغان سفارت کار فیاض غیاثی نے کہا کہ افغانستان میں آزادی کو محدود کر دیا گیا ہے، تاہم بدخشاں سمیت شمالی اور شمال مشرقی صوبوں کو طالبان کے کنٹرول سے آزاد کرانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: