ہم تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، الائنس ایک پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے کہ سب آئین و قانون کا احترام کریں: عمر ایوب

ہم تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، الائنس ایک پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے کہ سب آئین و قانون کا احترام کریں: عمر ایوب

کوئٹہ:مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب کاکہنا ہےکہ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کےخلاف کوئی مواد نہیں، ہم تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، ہم پیچھے ہٹنےوالوں میں سےنہیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کےخلاف کوئی مواد نہیں، ہم تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، ہم پیچھے ہٹنےوالوں میں سےنہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  ہمارے لوگوں کےساتھ کیا کچھ نہیں کیاگیا، ہمارامشن آئین اورقانون کی بالادستی ہے،ہمیں کیوں دیوار سے لگایاگیا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک مضبوط ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ الائنس ایک پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے کہ سب آئین و قانون کا احترام کریں، آئین و قانون کسی کو پسند ہو یا نہ ہو یہ رائج الوقت ہے، آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو سرمایہ کاری، تجارت، ترقی ہوگی۔

سعودی سرمایہ کار ہمارے دور میں بلوچستان میں سولر انرجی کا منصوبہ لگارہے تھے، اس وقت پی ڈی ایم ٹو حکومت بنائی گئی ہے۔ تحریک انصاف کو دیوار سے لگایاگیا،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا گیا، سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں