Get Alerts

دریائے چناب اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

دریائے چناب اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

لاہور: پی ڈی ایم اےنے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے شدید درجے کے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری کی ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ڈویژن کے علاوہ جھنگ، چنیوٹ اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب  کی جانب سے  تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو چوبیس گھنٹے الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔

عوام کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کریں۔

ٹیگز: