اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزینس ماروز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، صنعت، زراعت اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔