Get Alerts

بشکیک میں اسحاق ڈار کی اہم ملاقاتیں، ایران، بیلاروس اور ازبکستان سے تعاون بڑھانے پر گفتگو

بشکیک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے آغاز پر عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔

ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

نائب وزیراعظم کی ازبک وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ تمام ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بشکیک میں ہوئیں۔

ٹیگز: