Get Alerts

ایس سی او اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار کی اہم ملاقاتیں، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایس سی او اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار کی اہم ملاقاتیں، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتیں جاری ہیں۔ اسحاق ڈار نے بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور متعلقہ ممالک نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے خطے میں معاشی روابط بڑھانے اور باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقاتوں کے دوران وزرائے خارجہ نے امریکا۔ایران صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: