لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئر پورٹ اور موٹر وے بند

لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئر پورٹ اور موٹر وے بند

لاہور اور گردو ونواح میں شدید دھندکے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا ۔

لاہور میں شام سے ہی دھند چھانا شروع ہو گئی تھی جو صبحکے قریب شدت اختیار کر گئی ، علامہ اقبال ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی جس پر علامہ اقبال ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا ، فلائٹ شیڈول معطل ہونے پر اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی پروازوں کو ملتوی کر دیا گیا ۔

شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر بھی ٹریفک بند کر دی گئی ہے ،،پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹر وے ایم تھری اور فیصل آباد سے گوجرہ ایم فور کو بھی بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے ناگزیر سفر کی صورت میں ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹ کے استعمال اور گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔