نریندر مودی نے ریاستی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

نریندر مودی نے ریاستی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی
کیپشن: فوٹو: بشکریہ نریندر مودی ٹوئٹر آفیشل

ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی انتخابات میں اپنی جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی “ کی اہم ترین ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور راجستھان میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کامیاب ہونے والی جماعت مباکباد کا پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کی خاطر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ہم مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور راجستھان کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں خدمت کا موقع دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے ان ریاستوں میں لوگوں کی فلاح کیلئے مسلسل کام کیے۔

5b84058b9a463c660be61e301b755e6a



اپنے ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جیتنے والی جماعت کانگریس کو کامیابی پر مبارکباد دی۔


c4e3cf4032bfbec5010de5c9d429ff46

نریندر مودی اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے ، میں بی جے پی کے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کر تاہوں جنہوں نے ریاستی انتخابات کیلئے دن رات کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمیں بھارت کی فلاح اور لوگوں کی خدمت کیلئے مزید محنت کرنی ہے۔

f216d9ba5fbef5619284957352b49a31




واضح رہے کہ گزشتہ روز حکمراں جماعت (بھارتی جنتا پارٹی) بی جے پی کو نے عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل ریاستی انتخابات میں اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ،اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔