پی ایس ایل اوپر تب جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا: رمیز راجہ 

پی ایس ایل اوپر تب جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا: رمیز راجہ 
سورس: file

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا بنانے کی کوشش کریں۔ پی ایس ایل اوپر تب جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا۔ پی ایس ایل سیون میں ریکارڈ سپانسرز سے بڑا فائدہ ہوا۔

لاہور میں پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ  جب آیا تو کوشش کی یہاں اسٹریٹجک پارٹنر شپ کریں۔  ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزمالکان کے ذریعے سامنے آرہا ہے۔  آگے چل کر ایک دو اناؤنسمنٹ کریں گے جو پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جائیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کےروشن مستقبل کاتعلق لیڈرشپ سے ہے۔ لیڈر شپ کو کام کرنے دیں تو اس سے چمتکارہو جاتا ہے۔ ٹیلنٹ کی پرموشن کے لیے پی سی بی اور فرنچائزز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔  جی پی ایس ری سیٹ کرنے کی جب بات کی جاتی تو ٹیلنٹ کو چمکانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جب تک آپ کے پاس پیسے نہیں ہونگے کرکٹ اوپر نہیں جائے گی ۔  کرکٹ بورڈ اورفرنچائزمالکان کا رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔  کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ماڈلز موجود ہیں جن پر آگے بات کریں گے۔ ۔ پی ایس ایل کے اسپانسرز کا تعاون بہت اہم ہے جس پر شکر گزار ہوں۔