ڈی آئی خان: تھانہ درابن پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی

ڈی آئی خان: تھانہ درابن پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
سورس: file

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ درابن کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی بعد ازاں اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 پولیس اہلکار جام شہادت نوش فرما گئے جبکہ فائرنگ سے 16 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں