ڈی آئی خان، درابن تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی

ڈی آئی خان، درابن تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی
سورس: file

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈٰ آئی خان میں تحصیل درابن کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نےرات کے 3 بجے بھاری ہتھیاروں سے تحصیل درابن کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں