Get Alerts

ٹانک: تھانہ گومل کے علاقے میں آئی ای ڈی دھماکہ، 6 پولیس اہلکار شہید

ٹانک: تھانہ گومل کے علاقے میں آئی ای ڈی دھماکہ، 6 پولیس اہلکار شہید

ٹانک: تھانہ گومل کی حدود میں ایک آئی ای ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہداء کی گاڑی اے پی سی تھانہ گومل سے ٹانک کی جانب جا رہی تھی جب یہ دھماکہ ہوا۔ مقامی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹانک کے تھانہ گومل کے قریب بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور قوم ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل کے لیے قربان کیا۔

ٹیگز: