سابق چیئر مین پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی  ایک کیس میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

 سابق چیئر مین پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی  ایک کیس میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 درخواستوں پر  19 دسمبر   تک جبکہ بشریٰ بی بی کی  ایک کیس میں 2 جنوری تک  عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت کی ۔ بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔ 

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرلی ہیں۔  عمران خان جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھے، ان کی عدالت پروڈکشن کے لیے عدالت نے رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پروڈکشن رپورٹ کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر کمرۂ عدالت میں کیوں نہیں؟ ۔ پراسیکوشن کیجانب سے عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نہ کی گئی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک  ملتوی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں19 دسمبر تک جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی ۔

مصنف کے بارے میں