لاہور: مالٹوں میں ہیروئن چھپا کر دوحا لے جانے کی کوشش ناکام

لاہور: مالٹوں میں ہیروئن چھپا کر دوحا لے جانے کی کوشش ناکام

لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہیروئن سمگل ہونے سے روک لی اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ہیروئن کو درجنوں مالٹوں میں چھپا کر دوحا لے کر جایا جا رہا تھا۔ نعیم مسیح سے ڈھائی کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے اور گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ملزم قطر ائیر ویز کی فلائٹ نمبر QR-621 سے ڈھائی کلو ہیروئن دوحا لے کر جا رہا تھا۔ ملزم نعیم مسیح ساہیوال کا رہائشی ہے اور یہ ہیروئن کو سمگل کرنے کی غرض سے لاہور سے دوحا درجنوں مالٹوں میں چھپا کر لے جانا چاہتا تھا لیکن اے ایس ایف نے سکیننگ مشین کی مدد سے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ملزم نعیم مسیح کو رنگے ہاتھوں پکڑ اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں